سنکیانگ ، چھ افراد کے قتل کا ملزم 25سال بعد گرفتار

ملزم نے معمولی رنجش پر ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا

اتوار 15 مئی 2016 14:50

ہربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) 6افراد کے قتل کے الزام میں ایک چینی باشندے کو گذشتہ روز 25سا ل بعد گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم جس کا نام گاؤ بتایا گیا ہے اس پر الزام ہے کہ مارچ 1991ء میں اس نے چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کو کلہا ڑیوں سے وار کر کے قتل کردیا تھا ، قتل کی وجہ معمولی رنجش بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ملزم چین کے شمال مشرقی علاقے سنکیانگ میں روپوش ہے چنانچہ پولیس نے چھاپے مار کر گاؤ اور اس کی اہلیہ وانگ کو گرفتار کر لیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔