گوانگ ژو اور ہوچی منہہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

اتوار 15 مئی 2016 14:50

ہوچی منہہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) چین کی ہوائی کمپنی سدرن ایئر لائن چین کے شہر گوانگ ژو اور ویتنام کے سیاحتی جزیرے فو کو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کررہی ہے ، پروازوں کا آغاز اس سال 6جولائی سے ہو گا ،چائنا سدرن ایئر لائن نے اس بات کا اعلان ایک کانفرنس میں کیا جو چین کے شہر گوانگ ژو اور ہوچی منہہ سٹی کے درمیان پروازوں کے 24سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایئر لائن کے مطابق گانگ ژو اور فوکو کے درمیان ہفتہ میں تین پروازیں بد ھ ،جمعہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی جبکہ چائنا سدرن ایئر لائن 8جولائی سے گوانگ ژو اور ڈانانگ کے درمیان ہفتہ میں تین پروازیں بد ھ ، جمعہ اور اتوار کو بھی چلائے گی ۔یادرہے کہ چائنا سدرن ایئر لائن نے 1992ء میں اپنی پہلی پرواز گوانگ ژو اور ہوچی منہہ سٹی کے درمیان شروع کی تھی ، 2015ء میں ایئر لائن نے 63فیصد مارکیٹ حاصل کرلی تھی ۔