چین نے ریمورٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دی

سیٹلائٹ زمینی سروے ، فصلوں کی کاشت اور دیگر تجربات کیلئے استعمال کی جائیگی

اتوار 15 مئی 2016 14:50

جاؤکوان،گان زاؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) چین نے یاؤ جان 30-ریمورٹ سینسنگ سیٹلائٹ گذشتہ روز خلاء میں بھیج دی ، یہ سیٹلائٹ چین کے شمال مغربی علاقے صحرائے گوبی کے جاؤکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجی گئی ،سیٹلائٹ کو زمینی سروے ، فصلوں کی کاشت اور قدرتی آفات میں عوام کی سہولت اور دیگر تجربات کیلئے استعمال کیا جائے گا ، یاؤ جان 30- کو لانگ مارچ 2Dراکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا ،یہ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا 227واں مشن تھا ، چین نے یاؤجان سیریز کی پہلی سیٹلائٹ یاؤ جان ون 2006ء میں خلاء میں بھیجی تھی ۔

متعلقہ عنوان :