امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے

اتوار 15 مئی 2016 14:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام، یمن اور لیبیا کے تنازعات پر خصوصی بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وہ اِس دورے کے بعد یورپ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام، یمن اور لیبیا کے تنازعات پر خصوصی بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد، نائب ولی عہد اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کیکیری ویانا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ وہ ویانا میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور پھر نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے برسلز پہنچیں گے۔ بعد میں وہ اپنے صدر کے ایشیائی دورے کے دوران ویتنام میں ان کے وفد میں شامل ہو جائیں گے۔