چینی افواج کے بارے میں امریکی رپورٹ گمراہ کن ہے
امریکہ فوجی قوت میں اضافہ کر کے علاقے پر قبضہ جمانا چاہتا ہے رپورٹ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دھچکا لگا ہے ، چینی فوجی ترجمان
اتوار 15 مئی 2016 14:49
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) چین نے اپنی فوجی صورتحال کے بارے میں پینٹا گون کی رپورٹ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس رپورٹ میں چین کی فوج کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کی گئی ہیں ، چین قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو دفاعی نقطہ نظر کے مطابق ہے ، چین فوجی اصلاحات کررہا ہے اور وہ اپنے تحفظ ، خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کیلئے اپنی فوجی طاقت کو منظم کررہا ہے جبکہ امریکہ نے ہمیشہ اس پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یو جن نے چین کی فوجی طاقت کے بارے میں امریکہ کی طرف سے جاری ہونیوالی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے محکمہ دفاع نے چین کی فوجی قوت کو بڑھا چڑھا کر اپنے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس میں شفافیت کی کمی ہے اور چین کی فوجی پالیسیاں بھی مربوط نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.