امریکہ میں سینکڑوں افراد کا فوسل فیولز کے استعمال کے خلاف مارچ

مظاہرین کا تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کے سامنے امریکا اوردیگر ممالک کی ماحول دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

اتوار 15 مئی 2016 14:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) امریکی ریاست واشنگٹن میں سینکڑوں افراد نے فوسل فیولز کے استعمال کے خلاف مارچ کرتے ہوئے دو تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کے سامنے پہنچ کر امریکا اور دوسرے ملکوں کی ماحول دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سینکڑوں افراد فوسل فیولز کے استعمال کے خلاف مارچ کرتے ہوئے دو تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کے سامنے پہنچ گئے جنھوں نے امریکا اور دوسرے ملکوں کی ماحول دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اسی طرح ایک اور گروپ نے اس ریلوے ٹریک کو بند کر دیا جو اِن فیکٹریوں سے خام تیل کو صاف کرنے کے بعد تیار کی گئی مصنوعات لے کر دوسرے امریکی مقامات کی جانب روانہ کیا جاتا ہے۔ یہ ریل ٹریک دو روز سے بند ہے۔ امریکی شہر سیئیٹل سے ستر کلومیٹر دور اناکورٹس کی ریفائنریوں کی جانب ماحول دوست مظاہرین نے ہر ممکن طریقے سے پہنچنے کی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ امریکا میں دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ماحول دوست مظاہرین آج علامتی احتجاجی مارچ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :