بند فیکٹریوں کو چالو نہ کیا گیا توان پر قبضہ کرکے مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا،وینزویلا کے صدر کی دھمکی

اتوار 15 مئی 2016 14:48

کاراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) اقتصادی مشکلات کے شکار ملک وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دھمکی دی ہے کہ بند فیکٹریوں کو چالو نہ کیا گیا تو انہیں حکومتی کنٹرول میں لے کر پروڈکشن شروع کر دی جائے گی اور اِن کے مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بند فیکٹریوں کے مالکان کو یہ دھمکی صدرمادورو نے ملکی دارالحکومت کاراکس میں اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دی۔

مادورو نے یہ دھمکی ایسے وقت میں دی ہے جب اپوزیشن نے صدر سے کہا ہے کہ وہ ملک کی سیاسی مشکلات کے تناظر میں ریفرنڈم کا اعلان کریں بصورتِ دیگر معاشرے میں شدید بدامنی اور افراتفری پیدا ہونے کا امکان ہے۔نکولاس مادورو کا کہنا تھاکہ بند فیکٹریوں کو چالو نہ کیا گیا تو انہیں حکومتی کنٹرول میں لے کر پروڈکشن شروع کر دی جائے گی اور اِن کے مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :