بنگلہ دیش ، ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں انتہا پسند مسلمان گرفتار

اتوار 15 مئی 2016 14:47

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) بنگلہ دیش کی پولیس نے ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک انتہا پسند مسلمان کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی پولیس نے ایک انتہا پسند مسلمان کو اِس شبے میں گرفتار کیا ہے کہ وہ دو ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ ڈھاکا کے ایک اپارٹمنٹ میں سلہاز منان اور تنوئے موجمدار نامی ہم جنس پرستوں کو چھ افراد نے چاقو کا وار کرتے ہوئے قتل کر ڈالا تھا۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے انتہا پسند مسلمان کا نام شریف الاسلام شہاب بتایا ہے۔ ڈھاکا پولیس کے ترجمان معروف حسین سردار نے رپورٹرز کو بتایا کہ دو ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سردار کے مطابق گرفتار ہونے والا انتہا پسند گروپ انصار اللہ بنگلہ ٹیم کا رکن ہے۔ دونوں ہم جنس پرست امریکا کے انٹرنیشنل امدادی ادارے کے ملازم تھے۔

متعلقہ عنوان :