پیر ومیں مسافر بس کے حادثے میں 12 افراد ہلاک،30 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 15 مئی 2016 14:47

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) پیر و کے شمالی ساحلی علاقے میں مسافر بس کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ساحلی علاقے میں ایک بس کے سڑک سے اچانک زمین پر اتر کر الٹ گئی حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ پیرو کے صوبے ویرومیں پیش آیا۔ بس کے الٹ جانے سے ہلاکتوں کے علاوہ دیگر 30افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ابھی اِس پر تفتیش کر رہی ہے کہ بس حادثہ تیز رفتاری سے ہوا یا بریکیں فیل ہو جانے کا نتیجہ ہے۔ پیرو میں رواں ہفتے کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :