آسٹریلیا،داعش میں شمولیت کے خواہشمند 5مشتبہ جہادیوں پر فرد جرم عائد

پانچوں شام پہنچنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے پہلے انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں تھے،پولیس

اتوار 15 مئی 2016 14:46

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) آسٹریلوی پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے خواہشمند 5مشتبہ جہادیوں پر فرد جرم عائد کردی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقآسٹریلوی پولیس نے ان پانچ شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے جو عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے کے لیے سفر شروع کرنے والے تھے۔

(جاری ہے)

یہ پانچوں شام پہنچنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے پہلے انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

وہ انڈونیشیا سے فلپائن پہنچ کر شام جانے کی پلاننگ کیے ہوئے تھے۔ ان پانچوں افراد کی عمریں 21 اور31 برس کے درمیان ہیں۔ ان پر ایک غیر ملک میں جا کر پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برانڈس کے مطابق ملکی حکام کو ان کے مشرق وسطی کے سفر کی منصوبہ بندی کے بارے میں پہلے سے آگہی حاصل تھی اور ان کو صرف مہلت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :