افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک

ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا جس میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایامگاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،سیکورٹی حکام

اتوار 15 مئی 2016 14:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہا رمیں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا جس میں شدت پسند تنظیم کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ۔

(جاری ہے)

حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ 8جنگجو بھی مارے گئے ۔صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند گاڑی میں سوار ہوکر دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے جارہے تھے کہ انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہا رمیں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں جنھیں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔