پولینڈ ، ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کام دکھا گئی،مسافر بال بال بچ گئے

اتوار 15 مئی 2016 14:45

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) پولینڈ میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کام دکھا گئی، ٹرین حادثے سے تو نہ بچ سکی لیکن ٹرین میں بیٹھے مسافروں کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پولینڈ میں تیز رفتار دوڑتی ٹرین کے سامنے اچانک ٹرک آ گیا، ڈرائیور نے سیکنڈوں میں فیصلہ کیا، دوڑتا ہوا آیا مسافروں کو نیچے جھکنے کا کہا اور مسافروں کے نیچے ہوتے ہی ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی۔کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ٹرین کو نقصان پہنچ لیکن ڈرائیور کی بروقت وارننگ نے مسافروں کو کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :