امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز رفتار بس الٹ گئی، 8افراد ہلاک، 44زخمی

اتوار 15 مئی 2016 14:45

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں بس حادثے میں8 افراد ہلاک اور44افراد زخمی ہوگئے،مرنے والوں اکثریت بوڑھے افراد کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میکسیکو کی سرحد کے نزدیک امریکی ریاست ٹیکساس کی ویب کانٹی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں تیز رفتاربس ،ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور شاہراہ پر الٹ گئی جس سے 7افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھواں شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑگیا۔

بس ڈرائیور زخمی افراد میں شامل ہے۔ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈیمیٹ اور لوریڈو کانٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔حادثے کے وقت بارش ہورہی تھی تاہم حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :