سعودی اسپیشل ٹاسک فورس کے دستے مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے انقرہ پہنچ گئے

مشقیں ترکی کے شہر ازمیر میں مئی کے آخر تک جاری رہیں گی،مشقوں میں امریکا، آذربائیجان، جرمنی، ترکی، قطر اور سعودی عرب سمیت گیارہ ملک شرکت کریں گے

اتوار 15 مئی 2016 14:44

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) سعودی عرب کی اسپیشل ٹاسک فورس کے دستے ترکی فوجیوں کے ہمراہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے ترک دارلحکومت انقرہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی عرب کی اسپیشل ٹاسک فورس کے دستے ترکی فوجیوں کے ہمراہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے ترک دارلحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ یہ مشقیں ترکی شہر ازمیر میں مئی کے آخر تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں امریکا، آذربائیجان، جرمنی، ترکی، قطر اور سعودی عرب سمیت گیارہ ملک شرکت کریں گے۔مشقوں میں بحری، بری اور فضائی دستے شرکت کریں گے۔ مشقوں کے اختتام پر شاندار فوجی پریڈ ہو گی جس میں شریک ملکوں کے دستے شرکت کریں گے۔