کعبہ کے طواف کے لئے بنایا جانے والا دو منزلہ عارضی مطا ف پل تین سال بعد ہٹا دیا گیا
اتوار 15 مئی 2016 14:43
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) مسجد الحرام کی توسیع کے جاری منصوبے کے دوران حجاج و معتمرین کی سہولت کے لیے بنائے گئے عارضی مطاف کو ہٹانے کا آپریشن گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا -اب صحن حرم میں ایک گھنٹے کے دوران 19 ہزار کی بجائے 30 ہزار زائرین کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ مطاف کی تمام منازل میں ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 7 ہزار زائرین کے طواف کی گنجائش ہو گی۔
مسجد الحرام کے توسیعی و تعمیراتی منصوبے کے دوران عارضی مطاف کا استعمال 22جولائی 2013ء کو شروع کیا گیا تھاجسے تین سال بعد ختم کر دیا گیا ہے -اب زائرین براہ راست خانہ کعبہ کے طواف اور دیدار کا شرف حاصل کر سکیں گے۔حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ عارضی مطاف کی مسماری کا آپریشن آٹھ مراحل میں 35 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے‘اس دوران اس کے10ہزار 489حصے ‘84عارضی ستون اور طواف کعبہ کے لیے استعمال ہونے والے چاروں پل گرا دئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.