امریکا میں بس الٹ گئی، 8 ہلاک

اتوار 15 مئی 2016 14:18

ٹیکساس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک چارٹرڈ بس کے الٹ جانے کے باعث کم از کم 8 انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ اِس حادثہ میں زخمیوں کی تعداد 43 بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بس میکسیکو اور امریکا کی سرحد کے قریب ریو گرانڈے ویلی سے ایک جوئے خانے کی جانب جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پبلک سیفٹی محکمے کے مطابق بس کو جس وقت حادثہ پیش آیا، اْس وقت بارش ہو رہی تھی اور امکاناً بس پھسل کر الٹ گئی۔ حادثے کا مقام ٹیکساس کی ویب کاوٴنٹی ہے۔ ویب کاوٴنٹی بڑے سرحدی شہر لاریڈو سے55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :