پیرو میں بس کا حادثہ، ایک درجن ہلاک

اتوار 15 مئی 2016 14:17

لیما۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) پیرو کے حکام نے بتایا ہے کہ شمالی ساحلی علاقے میں ایک بس کے سڑک سے اچانک زمین پر اتر کر الٹ گئی اور اِس حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثہ پیرو کے صوبے ویرْومیں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ٹرک کے الٹ جانے سے ہلاکتوں کے علاوہ دیگر29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ابھی اِس پر تفتیش کر رہی ہے کہ بس حادثہ تیز رفتاری سے ہوا یا بریکیں فیل ہو جانے کا نتیجہ ہے۔ پیرو میں رواں ہفتے کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :