آسٹریلیا میں5 مشتبہ جہادیوں پر فرد جرم عائد

اتوار 15 مئی 2016 14:17

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) آسٹریلوی پولیس نے اْن 5شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے جو عسکریت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے کے لیے سفر شروع کرنے والے تھے۔ یہ پانچوں شام پہنچنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے پہلے انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

(جاری ہے)

وہ انڈونیشیا سے فلپائن پہنچ کر شام جانے کی پلاننگ کیے ہوئے تھے۔ ان پانچوں افراد کی عمریں21اور31 برس کے درمیان ہیں۔ ان پر ایک غیر ملک میں جا کر پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برانڈس کے مطابق ملکی حکام کو اْن کے مشرق وسطیٰ کے سفر کی منصوبہ بندی کے بارے میں پہلے سے آگہی حاصل تھی اور اْن کو صرف مہلت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :