جنوبی بھارت میں حادثہ، 16 ہلاک

اتوار 15 مئی 2016 14:17

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست تلنگانا میں ہفتے کی رات ایک موٹر رکشا اور ٹرک کے درمیان ہونے والی ٹکر میں 7 بچوں سمیت 16 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹر رکشے پر گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق رکشے پر سوار تمام افراد عادل آباد کے مندر کی جانب پوجا کے لیے جا رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔3 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :