بنگلہ دیشی ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ایک مبینہ قاتل گرفتار

اتوار 15 مئی 2016 14:16

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) بنگلہ دیش کی پولیس نے ایک انتہا پسندشخص کو اِس شبے میں گرفتار کیا ہے کہ وہ 2 ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ ڈھاکا کے ایک اپارٹمنٹ میں سلہاز منان اور تنوئے موجمدار نامی ہم جنس پرستوں کو 6افراد نے چاقو کا وار کرتے ہوئے قتل کر ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ہونے والے انتہا پسند کا نام شریف الاسلام شہاب بتایا ہے۔ ڈھاکا پولیس کے ترجمان معروف حسین سردار نے رپورٹرز کو بتایا کہ 2 ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث1 شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سردار کے مطابق گرفتار ہونے والا انتہا پسند گروپ ’انصار اللہ بنگلہ ٹیم‘ کا رکن ہے۔ دونوں ہم جنس پرست امریکا کے انٹرنیشنل امدادی ادارے کے ملازم تھے۔

متعلقہ عنوان :