شام، یمن اور لیبیا کے تنازعات پر خصوصی بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ سعودی عرب اور یورپ کا آغاز

اتوار 15 مئی 2016 14:16

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری شام، یمن اور لیبیا کے تنازعات پر خصوصی بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ اِس دورے کے بعد یورپ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی شہر جدہ میں امریکی وزیر خارجہ شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد، نائب ولی عہد اور وزیر خارجہ سے بھی خصوصی بات چیت کی۔ سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے کیری ویانا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ وہ ویانا میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور پھر نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے برسلز پہنچیں گے۔ بعد میں وہ اپنے صدر کے ایشیائی دورے کے دوران ویتنام میں اْن کے وفد میں شامل ہو جائیں گے۔