بھارتی ٹی وی کے مواد پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے، پراچی دیسائی

اتوار 15 مئی 2016 14:11

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پراچی دیسائی آج کل ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پراچی نے کہا ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ملک اس وقت کہاں جا رہا ہے اور ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے۔انہوں کہا کہ ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور لوگوں کو وہ دکھانا چاہیے جس سے وہ بہتری کی طرف جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا ٹی وی شوز اب بہت غلط انداز میں بنائے جاتے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو ریے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں پر واپسی کے حوالے سے سوال پر پراچی کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی کیوں کہ اس وقت ڈراموں کو دیکھ کر انہیں کافی دکھ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پراچی ڈیسائی کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اظہر ہے جسے شائقین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل موصول ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :