سیاست میں آکر بے عزت نہیں ہونا چاہتی: روینہ ٹنڈن

اتوار 15 مئی 2016 13:44

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی فلموں میں کئی ایسے کردار کئے ہیں جن میں ان کا واسطہ سیاستدانوں سے پڑتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں وہ سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انہیں بہت مرتبہ کہا گیا کہ وہ سیاست میں آجائیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ سیاست میں آنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں۔ روینہ کے مطابق آج کے سیاست دانوں کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔ اداکارہ کی حیثیت سے انہیں جو عزت ملی ہے وہ اسے سیاست کی نظر ہرگز نہیں کر سکتیں ۔