مدینہ منورہ ، داخلی راستوں پرزائرین کیلئے 7 زبانوں میں 4 بڑے بورڈز کی تنصیب مکمل

اتوار 15 مئی 2016 13:44

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) سعودی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر مسجد نبوی کے زائرین کیلئے 7زبانوں میں 4 بڑے خیر مقدمی بورڈز کی تنصیب مکمل کر لی ہے ، تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد بن علی الحطاب نے واضح کیا کہ چار داخلی راستوں پر مدینہ منورہ آنے اور مسجد نبوی جانے والے زائرین کیلئے خیر مقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل 4 بورڈ ز کی تنصیب کا عمل مکمل ہو گیا ہے، ان بورڈز پر سات زبانوں میں یہ عبارت بھی شامل ہے آپکی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ، آپ کی راحت ہمیں مطلوب ، یہ سات زبانیں عربی ، انگریزی ، اردو، فرانسیسی ، ترک ، ہا سا اور ملاوی ہیں۔