کرپشن کے سنگین الزامات کے باعث ارجنٹائن کی سابق صرر کرسٹینا کیرشنر کے اثاثوں کو منجمد کردیا گیا

اتوار 15 مئی 2016 13:27

ارجنٹینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) کرپشن کے سنگین الزامات کے باعث ارجنٹائن کی سابق صرر کرسٹینا کیرشنر کے اثاثوں کو منجمد کردیا گیا سابق صدر پر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ میں خرد برد کا الزام عائد ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کے جج کلاڈیو بوناڈیو نے سابقہ صدر، وزیر معیشت، مرکزی بینک کے صدر سمیت بارہ افراد پر خرد برد کے الزام کے تحت ان کے اثاثوں کو منجمد کرکے تحقیقات کا حکم دیا۔

کرسٹیناکیرشنر دو ہزار سات سے دو ہزار پندرہ تک صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔۔ سابقہ صدر پر مرکزی بینک سے سستا ڈالر فروخت کر کے مانیٹری اتھارٹی کو نقصان پہچانے کا الزام ہے سابق صدر کو خردبرد کے مقدمے سمیت ایک اور مقدمے کاسامنا ہے جس میں ان پر خاندان کی جائیداد میں غبن کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :