ماسکو قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک 23زخمی

شہر کے جنوب مغرب میں واقع خونسکوئے قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں دو سو کے قریب افراد شامل تھے رپورٹ

اتوار 15 مئی 2016 13:27

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں جھگڑا بظاہر ملازمتوں کے مسئلے پر ہوا ۔روسی میڈیا کے مطابق شہر کے جنوب مغرب میں واقع خونسکوئے قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں دو سو کے قریب افراد شامل تھے۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد جب لوگوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو دو افراد ایک کار تلے کچلنے سے مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک کار میں پستول سے مسلح تین افراد کو حراست میں لیا گیا روسی میڈیا کے مطابق جھگڑے میں فائرنگ کی گئی اور اس کے علاوہ بیلچوں، لوہے کی سلاخوں، بیس بال کے بلوں کا استعمال کیا گیاپولیس نے جھگڑے میں شامل 90 افراد کو گرفتار کیا اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جھگڑے کو روکنے کیلئے ہوا میں فائرنگ کی۔پولیس کے خیال میں جھگڑا ملازمین کے دوگروہوں میں قبرستان کی حدود طے کرنے کے معاملے پر ہوا کیونکہ قبرستان میں آخری رسومات کے کاروبار میں کافی آمدن ہے اطلاعات کے مطابق جھگڑا وسطیٰ ایشیا کی ریاستوں اور داغستان سے تعلق رکھنے والے ملازموں کے درمیان ہوا۔

متعلقہ عنوان :