وینز ویلا کے صدر نکولس مدورو کی پیدوار بند کرنے والے فیکٹریوں کو ضبط کرنے اور ان کے مالکان کو جیل بھیجنے کی دھمکی

معاشی بحران سے نکلنے کیلئے ملک میں پیدوار صلاحیت کو بحال کرنا ہو گا ملک میں مسائل کا سبب بننے والی غیر ملکی جارحیت کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ضرورت تھی صدر کا خطاب

اتوار 15 مئی 2016 13:26

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) وینزویلا میں صدر نکولس مدورو نے پیدوار بند کرنے والے فیکٹریوں کو ضبط کرنے اور ان کے مالکان کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کراکس میں صدر مدورو نے اپنی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے ملک میں پیدوار صلاحیت کو بحال کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل کا سبب بننے والی غیر ملکی جارحیت کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ضرورت تھی۔انھوں نے اعلان کیا کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آئندہ ہفتے فوجی مشقیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت کی ہے جسے سرمایہ داروں نے مفلوج کر رکھا ہے جو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے پیداوار روکنا چاہتا ہے اسے لازمی باہر نکلا جائے گا اور ہتھکڑی پہنائی جائیگی اور ملک کی مرکزی جیل میں بھیج دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سامراج اور دائیں بارز کے بین الاقوامی طبقے کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہاں لوگ اپنے کھیتوں کے ساتھ حاضر ہیں اور اپنی مقدس زمین کے دفاع کیلئے ان کے ایک ہاتھ میں آلات ہیں اور دوسرے ہاتھ میں ہتھیار ہیں۔دوسری جانب ملک میں حزب مخالف نے صدر کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں قطاریں نہ ہوں، ہمیں ادویات مل سکیں، ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وینزویلا ایک ایسا ٹائم بم ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :