یوگنڈا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر کِیزا بیسِگیے پر غداری کا الزام عائد کر دیا

اتوار 15 مئی 2016 13:26

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) یوگنڈا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر کِیزا بیسِگیے پر غداری کا الزام عائد کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈربیسگیے نے الیکشن کمیشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

مسیوینی حکومت کے ترجمان شبان بان تاریزا نے کہاکہ اپنی صدارت کا اعلان کر کے اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو گرانے کی کوشش کی اور یہ دستوری عمل نہیں ترجمان نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن و سلامتی کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔ بیسِگیے کو گزشتہ بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ یوگنڈا کے ضابطہ فوجداری کے تحت میں غداری کی سزا موت ہے۔

متعلقہ عنوان :