امریکی ریاست ٹیکساس میں بس حادثے میں8 افراد ہلاک اور44افراد زخمی

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

اتوار 15 مئی 2016 13:26

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں بس حادثے میں8 افراد ہلاک اور44افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ میکسیکو کی سرحد کے نزدیک امریکی ریاست ٹیکساس کی ویب کاوٴنٹی میں پیش آیا جہاں تیز رفتاربس ،ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور شاہراہ پر الٹ گئی جس سے 7افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے آٹھواں شخص ہسپتال پہنچ کر دم توڑگیا۔

بس ڈرائیور زخمی افراد میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

مرنے اور زخمی ہونیوالے افراد کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈیمیٹ اور لوریڈو کاوٴنٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا حادثے کے وقت بارش ہورہی تھی تاہم حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس دی لاریڈو مارننگ ٹائمز کے مطابق او گی اے چارٹرز کی بس میں 51 افراد سوار تھے جو ایگل پاس میں کسینو کی جانب سفر کر رہے تھے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا ٹیکساس کے عوامی تحفظ کے محکمے سے تعلق رکھنے والے ٹروپر کانریڈ ہین کے مطابق ہمارے ٹروپر اس حادثے وجوہات معلوم کر رہے ہیں تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :