مصری حکام نے ’رفح‘گزرگاہ دو روز کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کردی،چند سو فلسطینی بیرون ملک سفر کرسکے

اتوار 15 مئی 2016 13:22

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گزرگاہ’رفح‘ دو روز کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کردی ہے۔ گزرگاہ صرف دو روز کھولنے کے دوران چند سو فلسطینی بیرون ملک سفر کرسکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شہری بدستور بیرون ملک سفر کے منتظر ہیں مگر گزرگاہ کی بندش کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے صرف چار بسوں کے ذریعے چند درجن فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔ ان میں دو بسوں پر گذرگاہ سے متعلق امور کے عہدیداروں نے سفر کیا جب کہ دو بسوں سے عام مسافر مصر داخل ہوئے۔ البتہ غزہ واپسی کے منتظر 800 شہریوں کو غزہ داخلے کی اجازت دی گئی۔دو روز تک رفح گذرگاہ کھلی ہونے کے دوران سیمنٹ اور لکڑی سے لدے ٹرک غزہ داخل ہوتے رہے ہیں۔