فلسطینی اسیران وشہداء کے اہل خانہ کو اعزازی حج سکیم میں شامل کیاجائے،فلسطینی وزارت مذہبی امور کا خادم حرمین شریفین سے مطالبہ

اتوار 15 مئی 2016 13:20

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) انسانی حقوق تنظیموں نے فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعلان کردہ اعزازی حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالوں میں اسرائیلی جیلوں میں قید شہریوں اور شہداء کے اہل خانہ کو بھی شامل کرے۔

(جاری ہے)

محکمہ امور اسیران کے زیرانتظام سٹڈی سینٹر یونٹ کے چیئرمین عبدالناصر فروانہ نے بیان میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کو فلسطینی اسیران کے اہل خانہ اور شہداء کے ورثاء کو اعزازی حج سکیم میں شامل کرنے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس لئے فلسطینی محکمہ مذہبی امور سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ سعودی عرب کی اعزازی حج اسکیم میں شہداء کے ورثاء اور اسیران کے اہل خانہ کے نام بھی شامل کرے۔فروانہ کا کہنا ہے کہ 2010ء، 2011ء اور 2012ء کو اعزازی حج کی سکیم میں سعودی عرب نے خاص طورپر فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو شامل کیا تھا۔ اعزازی حج سکیم سے وہ فلسطینی بھی مستفید ہوئے جنہیں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں سنہ 2011ء میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :