امریکی ریاست جارجیا میں ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک ، تماشائیوں نے ویڈیو محفوظ کرلی

اتوار 15 مئی 2016 13:14

جارجیا ّ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) امریکی ریاست جارجیا میں ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ، تماشائیوں نے حادثے کی ویڈیو محفوظ کر لی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایئر شو جاری تھا کہ اس دوران پائلٹ نے خطرناک کرتب دکھایا اور دوسرے طیارے کے قریب سے گزرا۔اسی کرتب میں طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے تو بچ گیا لیکن اونچائی پر جا کر زمین پر آگر ا اور طیارے میں آگ لگ گئی۔حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوا تاہم ایئر شو میں شریک تمام تماشائی محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :