کرپشن کے الزامات لگنے پر نیویارک پولیس کے اعلیٰ افسر نے خودکشی کرلی

اتوار 15 مئی 2016 13:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) اپنے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہونے پر نیویارک پولیس کے اعلیٰ افسر نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر مائیکل امیری جنکی عمر 44 سال تھی گزشتہ روز انکی نعش گھر میں پائی گئی جس کے سر میں گولی لگی تھی پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کی نعش پوسٹمارم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دیں۔ مائیکل امیری کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات اور سرمایہ داروں سے تعلقات پر تحقیقات جاری تھیں وہ نیویارک پولیس کے ہائی وے پٹرول یونٹ کے ہیڈ تھے

متعلقہ عنوان :