فلوریڈا میں کتے نے خطرناک سانپ مار کر 7 سالہ مالکن کو بچا لیا

اتوار 15 مئی 2016 13:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں بہادر پالتو جرمن کتے نے گھر میں گھس آنے والے خطرناک ریٹل سانپ کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا اور 7 سالہ مالکن بچی کو بچالیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈیلوکا خاندان نے 2 سالہ شیفرڈ کتے ”ہاز“ کو ایک شیلٹر ہوم سے گود لیا۔

(جاری ہے)

کتے کو بھی بڑے ہوتے ہوئے گھر والوں سے انسیت ہوگئی۔ دو روز قبل ڈیلوکا فیملی کے گھر میں خطرناک دم سے سیٹی بجانے والا جلیبی سانپ ریٹل گھس آیا اور 7 سالہ بچی مولی کو کاٹنا چاہا مگر شیفرڈ کتا ہاز سانپ پر جھپٹ پڑا۔ سانپ نے مرتے مرتے ہاز کو کئی جگہ سے ڈس لیا بہادر کتے کا جانوروں کے کلینک میں علاج چل رہا ہے

متعلقہ عنوان :