شیخوپورہ ‘سکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن ‘13 مشتبہ افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد

اتوار 15 مئی 2016 12:17

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) شیخوپورہ نارنگ منڈی کی آبادی پکھیالہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نارنگ منڈی کی آبادی پکھیالہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا زیر حراست افراد کے شناختی کارڈ اور شناختی دستاویزات نہیں تھیں گرفتار افراد سے دو کلاشنکوف‘ پانچ بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔