نامیاتی کھادیں فصل کی پیداواربڑھانے میں اہم کرداراداکرتی ہیں ،زرعی ماہرین

اتوار 15 مئی 2016 11:43

سلا نوالی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء )زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوں کے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوں کوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکیلئے 30سے 70فیصداضافے کاباعث بنتی ہے نامیاتی کھادیں کسی بھی فصل کی پیداواربڑھانے میں نہ صرف اہم کرداراداکرتی ہیں بلکہ زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتربنانے اس میں پانی محفوظ کرنے اورپانی کونیچے جڑوں تک جانے میں مددکرتی ہیں غیرنامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی زرخیزی میں کمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوں کوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے نامیاتی کھادوں میں گوبرکی کھادبھیڑکافضلہ مرغیوں کافضلہ فصل کی پیداواربڑھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں پاکستان میں گوبر کی کھادکی بہت زیادہ مقدارہے تمام نامیاتی کھادیں عام طورپرکمپوسٹ کوگلے سڑے نامیاتی ماد ے کی تخریب کاری سے حاصل کیاجاتا ہے ان میں زیادہ تر پتے پھلوں کے چھلکے بچی کچی خورا ک اورپھلوں کے رس شامل ہے یہ تمام قدرتی کھادیں ہوتی ہے اورتخریب کاری کاعمل بھی بغیرکسی کیمیائی مادے کے مکمل ہوجاتا ہے اس میں بڑی تعداد میں ورمز ہوتے ہیں جونامیاتی مادے کوغیرنامیاتی مادے میں تبدیل کردیتے ہیں ان میں زہریلے مادے پیدانہیں ہوتے کیونکہ یہ نامیاتی مادوں سے تیارکیاجاتا ہے ماہرین کے مطابق یہ زمین کی زرخیزی میں اضافے کاباعث بنتے ہیں یہ زمین کوکاشتکاری کیلئے زرخیز اوربہتربناتی ہے۔