کا شت کارشکر قند ی کی کا شت جو ن تک مکمل کر یں، ما ہرین زراعت

اتوار 15 مئی 2016 11:43

سلانوالی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء )ما ہرین زراعت نے بتا یا ہے کہ شکر قندی کی کا شت اپریل سے جو ن کے آخر تک کی جا سکتی ہے شکر قند ی کیلئے گر م مر طوب آ ب و ہو ا در کا رہوتی ہے شکر قند ی میں بیج بھی ز یاد ہ درکا ر نہیں ہو تا کیونکہ بیلیں کا ٹ کر لگائی جاتی ہیں اور بیج کا خرچ نہ ہونے کے بر ابر ہو تا ہے وائٹ سٹا ر سفید ر نگ کی ا چھی پیداوار دینے وا لی قسم ہے شکر قند ی ز یر زمین پیدا ہوتی ہے ا س لیے اس کے کیلئے ریتلی میرازمین جس میں پانی کا نکا س اچھاہو موزوں رہتی ہے 8سے 10مر لہ جگہ پر 2میٹر کے فاصلہ پر پٹر یا ں بنا کر 19سے 20کلو گر ام شکر قند ی 25سے 40سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگا کر ایک ایکڑ کیلئے بیلیں پیدا کی جا سکتی ہے زمین تیار کرتے وقت خیا ل رکھیں کہ ز یا د ہ گہر ی زمین تیا ر نہ ہو ور نہ شکر قندی ز یا د ہ گہر ائی میں بنے گی اور ا س کا نکالنا مشکل ہو جا ئے گا۔

(جاری ہے)

زمین تیا ر کر تے وقت ایک بور ی ڈ ی ا ے پی اور 3بو ر ی پو ٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈا لیں اور ہل چلا کر زمین میں ملا د یں شکر قند ی لگانے کیلئے پونے 2میٹر کے فاصلے پر پٹر یا ں بنائیں پٹر یو ں کے ا و پر 25سے 30سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قلمیں لگا دیں قلموں کو زمین میں اچھی طرح د با کر فور ی آبپاشی کریں شکر قند ی کیلئے گو بر کی کھا د استعما ل نہیں کی جا تی شکر قند ی کی فصل کو 7سے 8با ر آبپاشی کرنی چاہیے۔