پرویز رشید بہت بڑے درباری ہیں، اقتدار میں چند افراد قابض جنہوں نے عوام کے مسائل آج تک حل نہیں کیے: اسد عمر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:39

پرویز رشید بہت بڑے درباری ہیں، اقتدار میں چند افراد قابض جنہوں نے عوام ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کے اقتدار میں چند افراد قابض ہیں جنہوں نے عوام کے مسائل آج تک حل نہیں کیے، پرویز رشید بہت بڑے درباری ہیں وزیر اعظم سے کہیں کہ اپنے بیرون ملک بنائے ہوئے اثاثوں میں سے ایک دو کمرے انہیں بھی دے دیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لندن میں گھر خریدا وہیں بیچا اور پیسے لیکر ملک واپس آئے ،عمران خان کا نام پاناما لیکس میں نہیں پرویز رشید لیکس میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے اپنے وسائل بنائے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے، تحریک انصاف کی تنظیمی کمزوریاں ہیں لیکن اب انکی پارٹی شہر میں متحرک ہو رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پرویز رشید اور ن لیگ کے حواری دن رات عمران خان کی کردار کشی کر رہے ہیں تاکہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن چھپائی جاسکے ،انہیں اسی کام کی تنخواہ مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :