سپریم کورٹ میں ارجنٹائن کی سابق صدر پر فراڈ کی فردِ جرم عائد، اثاثے منجمد

اتوار 15 مئی 2016 11:30

سپریم کورٹ میں ارجنٹائن کی سابق صدر پر فراڈ کی فردِ جرم عائد، اثاثے ..

بیونس آئرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء) ارجنٹائن کی سابقہ خاتون صدر کرسٹینا کرشنر پر فراڈ کی فردِ جرم عائد کرنے کے علاوہ ا±ن کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کی جانے والے بیان میں وفاقی جج کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ سابقہ خاتون صدر نے اپنے وزیراقتصادیات کے ساتھ مل کر ملک کے مرکزی بینک کے ایکسچینج آپریشن میں گڑبڑ کی تھی اور اِس نے ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ وفاقی جج نے سابق صدر کے ایک ملین ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایسا ہی حکم کرسٹینا کرشنر کے اکانومی منسٹر کے خلاف بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :