حزب اسلامی کے ساتھ امن معاہدہ طے پاگیا:افغان حکومت
میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:30
کابل(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء)افغان حکومت کی اعلیٰ کونسل کے نائب سربراہ عطاءالرحمان سلیم نے کہاہے کہ افغان حکومت ایک مسلح عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے ساتھ بہت جلد امن معاہدہ کرنے والی ہے، یہ معاہدہ افغانستان میں گزشتہ 15 برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔کابل حکومت کی اعلیٰ امن کونسل کے نائب سربراہ عطاءالرحمان سلیم نے” غیرملکی میڈیا“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حزب اسلامی کے مسلح دھڑے کے ساتھ معاہدہ اتوارکو مکمل ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے گزشتہ دو برس سے بات چیت جاری تھی۔
حزب اسلامی کے ایک سینیئر نمائندہ امین کریم کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ افغان صدر اشرف غنی حتمی معاہدے کی منظوری اتوار کے روز دے دیں گے۔(جاری ہے)
اس طرح کا معاہدہ صدر غنی کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے جو کابل حکومت کے خلاف لڑنے والے عسکریت پسندوں کے ساتھ امن قائم کرنے کے حامی ہیں۔ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کوششیں جو پاکستانی حکومت کے تعاون کے ساتھ کی جا رہی ہیں ابھی تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ہیں۔
حالیہ برسوں کے دوران عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی بہت زیادہ سرگرم نہیں رہا اور افغانستان میں سیاسی حوالے سے بھی اس گروپ کی بہت زیادہ اہمیت نہیں ہے تاہم افغان حکومت کے ساتھ اس کا معاہدہ ایک ایسی مثال بن سکتا ہے جو طالبان کے ساتھ مستقبل کے کسی معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق یہ گروپ کابل حکومت کے خلاف اپنی جنگ ختم کر دے گا، ملکی آئین کا احترام کرے گا اور دیگر تمام مسلح اور حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ تعلقات ختم کر دے گا۔دوسری طرف مغربی میڈیا افغان حکومت اور حزب اسلامی کے سریم کمانڈر گلبدین حکمت یار کے درمیان ہونے والے مبینہ معاہدے پر کڑی تنقید کر رہا ہے ،مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلبدین حکمت یار پر بڑے سنگین الزامات ہیں ،افغان حکومت کی جانب سے گلبدین حکمت یار کو دی جانے والی ”عام معافی “ کو نظر انداز اور فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ان کے جرائم قابل نفرت ہیں،حزب اسلامی سے امن معاہدہ ریاست کی کمزوری ظاہر کرتا ہے ۔واضح رہے کہ حزب اسلامی کی سربراہی گلبدین حکمت یار کے پاس ہے ، ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں ہیں تاہم امین کریم کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں ہی کسی نامعلوم مقام پر ہیں۔25نکاتی معاہدے کے مطابق وہ بہت جلد کابل واپس لوٹیں گے جہاں وہ اس معاہدے پر باقاعدہ دستخط کریں گے اور وہیں رہائش اختیار کریں گے۔60 سال سے زائد عمر کے گل بدین حکمت یار کو امریکا نے ”عالمی دہشت گرد“قرار دے رکھا ہے ،جبکہ اقوام متحدہ نے انہیں اسامہ بن لادن کے ساتھ بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔ متوقع معاہدے کے مطابق افغان حکومت ان کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست سے خارج کرانے اور ان کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوشش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.