سابق فوجی قیادت نے چیف جسٹس کی جانب سے پانامہ لیکس پر بے اختیار کمیشن کی تشکیل سے انکار کو احسن اقدام قرا دے دیا
میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:21
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء) سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کے ٹی آر اوز پر کمیشن بنانے سے انکار کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بے اختیار کمیشن بنانا وقت ضائع کرنے کے مترادف تھا،حکومت کے ٹی او آر ناقابل عمل ہیں، وزیر اعظم آمدنی کے زرائع اور انھیں بیرون ملک منتقل کرنے کے طریقے کے بارے میں اپنی خاموشی توڑیں اور نجی معاملہ کو سرکاری مسئلہ نہ بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار جنرل(ر) علی قلی خان کی قیادت میں پیسا کی جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔سابق فوجی افسران کاکہناتھا کہ قوم پانامہ لیکس کے بارے حقائق جاننا چاہتی ہے جبکہ اس میں ملوث افراد کو عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے سچائی اور حوصلے سے کام لینے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم آمدنی کے زرائع اور انھیں بیرون ملک منتقل کرنے کے طریقے کے بارے میں اپنی خاموشی توڑیں اور نجی معاملہ کو سرکاری مسئلہ نہ بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک سرکاری افسر کے گھر سے ستر کروڑ روپے سے زیادہ کی برامدگی اور اسکے بعد دیگر افسران کی گرفتاری آئس برگ کی نوک ہے جو پانامہ لیک کے تناظر میں مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ سابق عسکری قیادت نے جنگی جرائم کے الزام میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 1974 کے سہ فریقی معاہدے میں حل ہو چکا تھا، پھانسی کے بعد دفتر خارجہ کا واویلا بلاجواز ہے، اس معاملہ کو ٹرائل کے دوران یا سزا سناتے ہی او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھانا چائیے تھا۔الیکشن میں کامیابی اچھی اور ایماندار قیادت کا ثبوت نہیں کیونکہ ووٹروں کی اکثریت جاگیرداروں اور برادری سسٹم کے تابع ہیں جبکہ شفاف الیکشن کیلئے بایومیٹرک تصدیق کے نظام کا استعمال ضروری ہے۔، اجلاس میں ایڈمرل(ر) تسنیم، ائیر مارشل(ر) مسعود اختر، برگیڈئیر(ر) کامران قاضی، برگیڈئیر(ر) عربی خان، برگیڈئیر(ر) میاں محمود، برگیڈئیر(ر) مسعودالحسن، کیپٹن(ر) اکمل شاہ ، نائیک محمد فاضل اور دیگر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.