وزیر داخلہ چوہدری نثار کا سینیٹر سراج الحق کو ٹیلیفون ،بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد کیلئے متفقہ لائحہ عمل و دیگر جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق

بنگلہ دیش میں پھانسیاں چند اشخاص نہیں بلکہ انصاف کا قتل عام ہے، چوہدری نثار علی خان کی امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 14 مئی 2016 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو ٹیلیفون کرکے بنگلہ دیش میں دی جانے والی پھانسیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد کیلئے متفقہ لائحہ عمل و دیگر جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ہفتہ کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیلیفون کیا ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفونک گفتگو میں بنگلہ دیش کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماں کو آج سے 45سال پہلے پاکستان سے وفاداری نبھانے کی پاداش میں پھانسیاں دینے کے مسئلے پر مشاورت کی گئی۔گفتگو میں دونوں رہنماں میں قومی اسمبلی کی قرارداد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور اس میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ ٹیلیفونک گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ چند اشخاص کا نہیں بلکہ انصاف کا قتل عام ہے۔