پاکستان، بھارت کو شکست دیکر ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 14 مئی 2016 23:11

پاکستان، بھارت کو شکست دیکر ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ ..

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء)پاکستان، بھارت کو شکست دیکر ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں قومی اسکواش ٹیم نے بھارت کو دو ایک سے شکست دیدی۔تائیوان میں جاری اٹھارویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے لئے فیورٹ۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان کے فرحان زمان اور طیب اسلم نے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان نے بھارتی اسکواش ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔گروپ بی میں پاکستان نے پہلے سری لنکا اور پھر سنگاپور کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کوارٹرفائنل میں پاکستان کا ٹکراؤ عراق سے ہوا۔ قومی اسکواش ٹیم نے عراق کو دو صفر سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ اٹھارویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل اتوار کو دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔