ٹانک، نامعلوم مسلح افراد نے سابق امن کمیٹی کے دو رضاکاروں کوقتل کردیا

ہفتہ 14 مئی 2016 23:03

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)ٹانک کے گاؤں نعمت خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق امن کمیٹی کے دورضاکاروں کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہیدمرید اکبر ٹانک کے حدود میں واقع گاؤں نعمت خیل میں نامعلوم مسلح آفراد نے سابقہ امن کمیٹی کے دو رضاکاروں حکیم جان عرف دھڑولدغلام جان بیٹنی ساکن کڑی احمدشاہ اور اسکے ساتھی رحمت اللہ عرف بابوولدزرولی بیٹنی ساکن لنگر خیل پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تھانہ ایس ایم اے نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی