مالی بحران ، خیبر پختونخوا حکومت نے ضلعی حکومت پشاور کے مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام کا منصوبہ ڈراپ کردیا

ہفتہ 14 مئی 2016 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران کے پیش نظر ضلعی حکومت پشاور کے مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام کا منصوبہ ڈراپ کردیا ہے خیبر پختونخوا حکومت کے مالی بحران کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت پشاور میں محکمہ بلدیات کے دو منصوبوں کو ختم کردیا ہے پہلے منصوبے کے تحت ضلعی حکومت پشاور کے مرکزی سیکرٹریٹ کا قیام جبکہ محال تیرائی کے لئے جامع ترقیاتی پیکج کامنصوبہ شامل تھا ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹریٹ ضلعی حکومت پشاور کے لئے قائم کیا جانا تھا جس میں ضلعی حکومت کے تمام محکموں کو ایک ہی جگہ پر منتقل کیا جانا تھا ۔ ضلعی انتظامیہ چاروں ٹاونز کے ناظمین کے لئے بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں دفاتر کا قیام تھا سول سیکرٹریٹ کی طرز پر ضلعی حکومت کے مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری رواں مالی سال کے بجٹ میں دی گئی تھی تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کو اس وقت مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسکے باعث دونوں منصوبوں کوختم کیا جا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :