افتخار چودھری نے وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیکر قوم کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی ہے،محمد جمیل ملک

ہفتہ 14 مئی 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیکر قوم کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی ہے، ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کا بیان انتہائی اہمیت کاحامل ہے،آج یہاں ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاسابق چیف جسٹس پر 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کو اقتدار میں لانے کا الزام تھا اور اپوزیشن جماعتیں آج تک انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ، پانامہ پیپرز کے ایشو پر سابق چیف جسٹس کا وزیراعظم نواز شریف کومستعفی ہونے کا مشورہ شریف فیملی کیلئے بڑا دھچکا ہے ،افتخار محمد چودھری کا یہ کہنا کہ نواز شریف استعفیٰ دیکر کوئی نیا وزیراعظم لے آئیں انکی مثبت جمہوری سوچ کا عکاس ہے جسکا خیر مقدم کرتے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان جمہوری اتحاد کی بھی یہی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے مگر وزیراعظم نوازشریف کو اپنی ذات سے ہٹ کر قومی سوچ اپنانی چاہیئے،محمد جمیل ملک نے مزید کہا وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو جمہوریت کے سر پر آمریت کی تلوار لٹکتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :