انگلش فلموں کے ایکشن ہیرو وا ن ڈیم نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

عربی کھانے بہترین صحت کیلئے موزوں ہوتے ہیں ، وا ن ڈیم

ہفتہ 14 مئی 2016 22:24

انگلش فلموں کے ایکشن ہیرو وا ن ڈیم نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)ہولی وڈ ایکشن فلموں کے پرستار وان ڈیم کو کیسے بھول سکتے ہیں جن کے اسٹنٹ اور مارشل آرٹ کی مہارت سب کو حیران کردیتی ہے مگر وہ اپنی صحت اور فٹنس کیسے برقرار رکھتے ہیں؟ہارڈ ٹارگٹ سمیت متعدد مقبول فلموں میں کام کرنے والے وان ڈیم نے انٹرویو کے دوران اپنی صحت اور فٹنس کا راز اچھی غذا اور طرز زندگی جیسے دو عناصر قرار دیئے۔

انہوں نے بنیاد سے بات شروع کی اور کہا " سٹیرائڈ بہت خراب جبکہ وٹامنز اچھے ہوتے ہیں"۔انہوں نے مزید کہا " آپ اچھے کھائیں، مناسب نیند لیں، اگر آپ گوشت اور چکن پسند کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک دفعہ ان کا استعمال کریں"۔انہوں نے پھر انکشاف کیا کہ وہ گھوڑے اور باز کا گوشت کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر ان کی ترجیح درحقیقت 'عربی فوڈ' ہوتی ہے۔وان ڈیم کے بقول " یقیناً عرب کے باسی گھوڑے نہیں کھاتے، مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ بہت زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہئے، یہ صحت کے لیے اچھا نہیں، زیادہ سے زیادہ ہفتے میں ایک بار کافی ہے، پھر سبزیوں اور چنے ہیں، تمام اچھے عربی کھانے جو پرانے زمانے سے تعلق رکھتے ہو"۔

وان ڈیم کے مطابق " اگر آپ پڑھیں تو دریافت کریں گے کہ مسلمانوں کے متعدد اچھی چیزیں ہیں، ان کے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت ذہین تھے، وہ جانتے تھے کہ جسم کے لیے کیا کچھ اچھا ہے۔ تو آپ ان کی باتیں پڑھیں، مجھ سے نہ پوچھیں، مجھ پر یقین کریں ان باتوں میں سب کچھ موجود ہے"۔ ۔