فوج کی زیر نگرانی کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کی فٹنس ٹریننگ شروع
انجریز کے باعث محمد حفیظ اور یاسر شاہ کیمپ سے باہر ہوگے ، کپتان مصباح الحق بیماری کے باعث فٹنس ٹیسٹ نہ دے سکے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ 35کھلاڑیوں میں سے 30 نے کیمپ میں رپورٹ کردی، یاسر شاہ پاوٴں میں تکلیف کے سبب رپورٹ نہیں کر سکے ، انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ترجمان پی سی بی تربیتی کیمپ 28 مئی تک جاری رہے گا،کچھ دن بعد قومی ٹیم طویل دورے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو جائے گی ، چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی
ہفتہ 14 مئی 2016 22:18
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں فوج کی زیر نگرانی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جولائی میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے قائم فٹنس کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے جہاں اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی مستعدی کا جائزہ لینا اور فٹنس کو بین الاقوامی سطح کے معیار کے مطابق لانا تھا۔
اس فٹنس کیمپ کے بع سے کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں 15 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کی مدد لی گئی ہے۔(جاری ہے)
ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں لگائے اس بوٹ کیمپ میں قومی ٹیم کے کوچز اور ٹرینرز کے ساتھ ساتھ فوج کے تربیت کار بھی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے پر کام کریں گے۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر بیمار ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے فٹنس کیمپ میں ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے، ان کے فٹنس ٹیسٹ بوٹ کیمپ میں ہی لیے جائیں گے۔
فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کی زیر نگرانی کھلاڑی روزانہ جسمانی فٹنس کے تین سیشنز میں حصہ لیں گے جس میں ان کی معانت فوجی ٹرینرز کریں گے اور اس کیمپ کی نگرانی انضمام الحق کی زیر قیادت قائم نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔انجری کے سبب فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے محمد حفیظ کی بھی بوٹ کیمپ میں شرکت کا امکان ہے۔ادھر پاکستان کو تربیتی کیمپ کے آغاز سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا ہے اور لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے سبب کیمپ میں شامل نہیں ہو سکے اور بورڈ نے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ 35کھلاڑیوں میں سے 30 نے کیمپ میں رپورٹ کیا لیکن یاسر شاہ پاوٴں میں تکلیف کے سبب کیمپ میں رپورٹ نہیں کر سکے اور پی سی بی نے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یہ تربیتی کیمپ 28 مئی تک جاری رہے گا اور پھر کچھ دن بعد قومی ٹیم طویل دورے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو جائے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کر دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.