خود کو بی سی سی آئی صدر کے عہدے کیلئے اہل نہیں سمجھتا ، سارو گنگولی

یہاں متعدد تجربہ کار لوگ موجود ہیں ، میں اس بارے میں نہیں سوچ رہا، سابق کپتان

ہفتہ 14 مئی 2016 22:18

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر ساروو گنگولی نے کہا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے صدر کے عہدے کیلئے درکار اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔سابق صدر ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کی صدر سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انہیں آئی سی سی کا پہلا آزاد چیئرمین منتخب کر لیا گیا لیکن ان کے مستعفی ہونے کے بعد سے بورڈ نئے صدر کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال 15 اکتوبر کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بننے والے گنگولی کو بی سی سی آئی کی صدارت کے عہدے کا اہل بننے کیلئے کم از کم تین سالانہ جنرل اجلاسوں میں شرکت لازمی تھی۔گنگولی نے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال میں اس عہدے کیلئے درکار اہلیت پر پورا اترتا ہوں کیونکہ مجھے ابھی بنگال کرکٹ ایسویس ایشن کا صدر بنے بھی محض چھ سات ماہ ہوئے ہیں۔اس موقع پر اگلے صدر کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے، یہاں متعدد تجربہ کار لوگ موجود ہیں جو اس عہدے پر فائض ہو سکتے ہیں، میں اس بارے میں نہیں سوچ رہا۔۔

متعلقہ عنوان :