دنیائے کرکٹ میں 51گھنٹے لگاتار بیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ٹیسٹ میچ کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کے دوران 16 گھنٹے اور 10 منٹ تک بیٹنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا
ہفتہ 14 مئی 2016 22:17
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔روانڈا کرکٹ کے کپتان لگاتار 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے سب سے طویل نیٹ سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔انہوں نے 11 مئی کو بیٹنگ کا آغاز کیا اور12 مئی اپنی طویل کاوش کا اختتام اگلے دن کیا جہاں اس دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، روانڈا میں برطانوی ہائی کمشنر ولیم گیلنگ اور مس روانڈا نے بھی انہیں باوٴلنگ کرائی۔
29 سالہ کھلاڑی نے دارالحکومت کگالی میں بڑے ہجوم کے سامنے جو آخری گیند کھیلی وہ ان کی بیوی نے کرائی۔دو دن تک بیٹنگ کے باوجود ایرک نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود لوگوں اور حکام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا۔(جاری ہے)
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے ویراگ مارے کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال یہ سنگ یل عبور کیا تھا۔ایرک نے کہا کہ وہ اس کوشش کے ذریعے روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاوٴنڈیشن کیلئے 30ہزار ڈالر جمع کرنے کیلئے پرامید ہیں جس کے ساتھ ملک کا پہلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم بن جائے گا۔
اس اننگ کے دوران ایرک کو ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کا وقفہ دیا گیا تاکہ ان کی صحت کو پرکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں کچھ کھلایا پلایا بھی جا سکے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کے دوران 16 گھنٹے اور 10 منٹ تک بیٹنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔مشہور برطانوی اخبارنے نشاندہی کی کہ ایرک نے 2015ء کی ایشز سیریز میں پوری آسٹریلین ٹیم نے جتنے گھنٹے بیٹنگ کی تھی اس سے بھی پانچ گھنٹے زیادہ بیٹنگ کی۔روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاوٴنڈیشن دنیائے کرکٹ کیلئے کوئی نیا نام نہیں کیونکہ 2014ء میں انہوں نے پانچ ہزار 730 میٹر کی بلندی پر کرکٹ میچ کھیل کر بلند ترین مقام پر میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.